دبئی( اے بی این نیوز )دبئی کے کیفے روسٹرز اسپیشیالٹی کافی ہاؤس نے دنیا کی سب سے مہنگی کافی پیش کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر لیا ایک کپ کی قیمت 2500 درہم رکھی گئی جو امریکی کرنسی میں تقریباً 680 ڈالر بنتی ہے یہ صرف ایک کپ کافی نہیں بلکہ ایک مکمل لگژری ایکسپیرینس تھا اس میں استعمال ہونے والے بیج دنیا کی نایاب اور اعلیٰ کوالٹی کی پانامیئن گیشا کافی سے تھے جو خصوصی طور پر اسمرالڈا فارم سے حاصل کیے گئے
کافی کی تیاری بھی غیر معمولی انداز میں کی گئی اسے ہاتھ سے تیار کیا گیا درجہ حرارت پر قابو رکھنے والی جدید کیتلی استعمال ہوئی مخصوص ڈریپر کا انتخاب کیا گیا اور تازہ پسے ہوئے بیج استعمال کیے گئے تاکہ ذائقہ اور خوشبو بہترین انداز میں محفوظ رہے
کافی کو پیش کرنے کا انداز بھی سادہ نہیں بلکہ جاپان سے منگوائے گئے ڈیزائنر سروس ٹیبل پر رکھا گیا جس نے اس لمحے کو مزید خاص بنا دیا