اہم خبریں

شمع جونیجو کا نام قومی اسمبلی تک جا پہنچا اسد قیصر نے اہم انکشاف کر دیا جا نئے کیا

اسلام آباد( اے بی این نیوز     )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے حکومت کے حالیہ فیصلوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے جو تفصیلات بتائیں، وہ خود بھی کنفیوژ نظر آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب اتنا بڑا فیصلہ لیا گیا تو کیا پارلیمنٹ سے مشاورت نہیں ہونی چاہیے تھی؟ کیا پارلیمنٹ کی رائے لینا ضروری نہیں تھا؟

اسد قیصر نے اسرائیل کے مظالم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل غزہ پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے اور آئے روز وہاں شہادتیں ہو رہی ہیں، لیکن حکومت کی پالیسی اور بیانات میں واضح تضاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر ڈپٹی وزیراعظم کی باتوں میں الجھن نمایاں تھی، وہ آئیں بائیں شائیں کرتے رہے اور کوئی واضح مؤقف اختیار نہیں کر سکے۔

انہوں نے شمع جونیجو سے متعلق پیدا ہونے والے تنازع پر بھی سوالات اٹھائے، کہا کہ خواجہ آصف کچھ اور کہہ رہے ہیں جبکہ وزارت خارجہ کا مؤقف مختلف ہے۔ شمع جونیجو کہہ رہی ہیں کہ وہ وزیراعظم کی اسپیچ رائٹر ہیں، تو سوال یہ ہے کہ انہیں لے کر کون گیا؟ اس کی انکوائری ہونی چاہیے۔ خواجہ آصف کو اس حوالے سے ٹی وی انٹرویو میں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔

اسد قیصر نے کہا کہ شک و شبہات پیدا ہو رہے ہیں کہ دال میں کچھ کالا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب ٹرمپ کے 20 نکات بھی سامنے نہیں آئے تھے تو حکومت کی جانب سے ٹویٹ کر دی گئی۔ ایسے اقدامات سے قوم کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم کو چاہیے کہ وہ قوم سے معافی مانگیں۔

آخر میں اسد قیصر نے واضح کیا کہ کوئی بھی ایسا معاہدہ جس میں فلسطینی عوام کی رائے شامل نہ ہو، وہ پاکستان کے لیے قابل قبول نہیں ہو سکتا۔

مزید پڑھیں :9 مئی کیسز، اہم راہنما نے گرفتاری پیش کر دی ،جا نئے کون

متعلقہ خبریں