یروشلم ( اے بی این نیوز )صوبائی وزیر مینا خان آفریدی نے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں سینیٹر مشتاق احمد خان کی گرفتاری کو وحشیانہ اور ناقابلِ قبول قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مشتاق احمد خان امدادی سامان لے کر جانے والے قافلے کا حصہ تھے، ایسے انسان دوست اقدام پر ان کی گرفتاری انسانیت کی توہین ہے۔
مینا خان آفریدی نے اس اقدام کو بین الاقوامی قوانین اور انسانی اقدار کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مشتاق احمد خان کو فوری اور بغیر کسی شرط کے رہا کیا جائے تاکہ انصاف کا تقاضا پورا ہو سکے۔
صوبائی وزیر نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ خاموشی توڑ کر اسرائیلی ریاستی بربریت کو بے نقاب کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے سیاسی رہنماؤں کے خلاف اس طرح کے ظالمانہ سلوک کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے اور ہر سطح پر اس کے خلاف آواز بلند کی جائے گی۔
مزید پڑھیں :تحریک انصاف کے سابق رکن سندھ اسمبلی سمیت 19 ملزمان کی ضمانت منظور