اہم خبریں

سول جج ،جوڈیشل مجسٹریٹ کے تحریری امتحان، کامیاب امیدواروں کی فہرست جاری،جا نئے تفصیلات

پشاور ( اے بی این نیوز     )پشاور میں سول جج / جوڈیشل مجسٹریٹ کے تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کے مطابق امتحان 15 اپریل سے 18 اپریل 2025 کے درمیان لیا گیا۔

یہ امتحان سول جج / جوڈیشل مجسٹریٹ کی 112 آسامیوں کے لیے منعقد کیا گیا تھا، جس کے لیے مجموعی طور پر 1546 امیدواروں نے درخواستیں جمع کروائیں۔

امتحان میں 825 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے صرف 47 امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ پبلک سروس کمیشن نے کامیاب امیدواروں کی فہرست اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دی ہے۔

مزید پڑھیں :انگور اڈہ بارڈر ٹرمینل کی تعمیر صرف 30 دن میں مکمل

متعلقہ خبریں