اہم خبریں

الیکشن ایکٹ 2024 میں کی گئی ترمیم کے خلاف دائر درخواست پر سماعت آج

لاہور( اے بی این نیوز     )لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن ایکٹ 2024 میں کی گئی ترمیم کے خلاف دائر درخواست پر سماعت آج ہوگی۔ عدالت نے اس حوالے سے الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کر رکھا ہے۔

جسٹس خالد اسحاق شہری منیر احمد کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کریں گے۔ درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترمیم حقائق کے برعکس ہے اور اس سے انتخابی عمل کی شفافیت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

عدالت کی جانب سے فریقین کو آج کی سماعت میں اپنا جواب اور موقف پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں :توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج،عمران خان ،بشریٰ بی بی پیش ہو نگے

متعلقہ خبریں