اہم خبریں

توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج،عمران خان ،بشریٰ بی بی پیش ہو نگے

راولپنڈی ( اے بی این نیوز     )راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج ہونے جا رہی ہے۔ کیس کی سماعت سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشرا بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا جائے گا، جبکہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل قوسین فیصل مفتی دلائل کے لیے موجود ہوں گے۔

ایف آئی اے کی طرف سے سپیشل پبلک پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی، عمیر مجید ملک اور دیگر قانونی ٹیم بھی عدالت میں پیش ہو گی۔ گزشتہ سماعت کے دوران وکیل صفائی قوسین فیصل مفتی نے استغاثہ کے 19 گواہوں پر جرح مکمل کر لی تھی۔

آج کی سماعت میں استغاثہ کے 20ویں گواہ پر جرح کی جائے گی۔ اس مقدمے میں اب تک 20 گواہوں کی شہادتیں قلمبند ہو چکی ہیں، جن میں سے 19 پر جرح مکمل کی جا چکی ہے۔

مزید پڑھیں :ستاروں کی روشنی میں آج بروزجمعہ03اکتوبر اپنے کیرئر،محبت،شادی اور دن بارے جانئے ؟

متعلقہ خبریں