اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش،سبح سویرے اسلام آباد کے کچھ علاقے جل تھل ہو گئے،موسم خوشگوار ہو گیا ۔ادھر دوسری جانب
سمبڑیال شہر اور گردونواح میں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ بھوپال والا، اگوکی اور دیگر مضافاتی علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش دیکھنے میں آئی ہے۔ بارش کے ساتھ چلنے والی ہلکی ہوا کے باعث متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے جس کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔ شہریوں نے موسم خوشگوار ہونے پر سکھ کا سانس لیا، تاہم بجلی کی بندش سے معمولات زندگی میں خلل پیدا ہوا۔
مزید پڑھیں :ملازمین کا خصوصی الائو نس بحال