پشاور ( اے بی این نیوز )پشاور کے علاقے قمر دین چوک میں پولیس موبائل کو آئی ای ڈی دھماکے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں چار اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گاڑی معمول کے گشت پر تھی کہ اچانک دھماکہ ہوا۔
زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں، جبکہ سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت اور طریقہ کار کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
مزید پڑھیں :بارشوں کا نیا الرٹ جاری