لاہور ( اے بی این نیوز )مظفرآباد میں حکومتی وفد اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومتی وفد کی جانب سے طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ دونوں فریق مختلف امور پر مشاورت کر رہے ہیں اور کوشش ہے کہ بات چیت مثبت نتیجے تک پہنچے۔
طارق فضل چوہدری کے مطابق حکومتی وفد نے آزاد کشمیر میں جمہوری عمل کے فروغ پر زور دیا ہے اور عوامی نمائندوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہتے ہوئے مسائل کے حل کے لیے اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکراتی عمل کا مقصد عوامی مسائل کو پرامن اور جمہوری طریقے سے حل کرنا ہے تاکہ خطے میں استحکام اور عوامی اعتماد کو یقینی بنایا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق بات چیت کے دوران آئینی اختیارات، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاحی اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے، جبکہ دونوں جانب سے مذاکرات کو آگے بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں :24 گھنٹے نگرانی کا حکم