اہم خبریں

آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال،آج اسلام آباد میں اہم اجلاس

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       )اسلام آباد میں آج آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ایک اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اجلاس میں اس بات پر غور کیا جائے گا کہ آزاد کشمیر میں پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال میں وفاقی حکومت کا کیا کردار ہونا چاہیے۔

دوسری جانب حکومت نے عوامی ایکشن کمیٹی کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش کی ہے وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری اور وزیراعظم آزاد کشمیر انوار الحق کا کہنا ہے کہ حکومت نے عوامی ایکشن کمیٹی کے نوے فیصد مطالبات تسلیم کر لیے ہیں اس کے باوجود پرتشدد کارروائیوں کا جاری رہنا سمجھ سے بالا تر ہے ان کا کہنا تھا کہ باقی دو مطالبات کی منظوری کے لیے کشمیر کے آئین میں ترمیم درکار ہے اور اس حوالے سے حکومت مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

مزید پڑھیں :قبلہ اول القدس کے دفاع آخری دم تک کرینگے، طیب اردوان

متعلقہ خبریں