اہم خبریں

عمران خان کو 21 نکاتی سوالنامہ د یدیا گیا، جانئے کیوں

اسلام آباد(اے بی این نیوز        ) بانی پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” کے استعمال کا معاملہ ایک بار پھر سرخیوں میں آگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے فیصلہ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے دوبارہ تفتیش کی جائے گی اور یہ عمل اس سوالنامے کے تحریری جواب کی روشنی میں آگے بڑھایا جائے گا جو پہلے ہی انہیں فراہم کیا جا چکا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کو اکیس نکاتی سوالنامہ دیا گیا تھا، جس میں سب سے اہم سوال یہ تھا کہ جیل میں ہونے کے باوجود ان کا ایکس اکاؤنٹ کیسے فعال ہے اور یہ اکاؤنٹ کہاں سے اور کون آپریٹ کرتا ہے۔ مزید پوچھا گیا کہ کیا وہ ذاتی طور پر ان پوسٹس کو تسلیم کرتے ہیں جو اس اکاؤنٹ سے کی جاتی ہیں اور کیا ملک مخالف بیانات ان کی مرضی سے پوسٹ کیے جاتے ہیں یا کوئی اور یہ کام کرتا ہے۔

ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم اب تک دو مرتبہ بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کر چکی ہے لیکن پہلی ملاقات میں انہیں تعاون حاصل نہیں ہوا، جبکہ دوسری ملاقات کے دوران صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی اور بانی پی ٹی آئی نے ٹیم سے تلخ کلامی بھی کی۔ اسی عدم تعاون کے باعث سوالات کا تحریری جواب لینے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ تحقیقات کو مزید آگے بڑھایا جا سکے۔
مزید پڑھیں  :بی آئی ایس پی کفالت پروگرام،13500 روپے حاصل کریں،کیسے جا نئے طریقہ کار

متعلقہ خبریں