اسلام آباد (اے بی این نیوز )حکومت نے عوام کے لیے ایک اور بوجھ ڈال دیا ہے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 7 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔قیمتوں میں اس اضافے کے بعد ملک بھر میں سفری اور تجارتی اخراجات مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ ٹرانسپورٹ سیکٹر اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر بھی اس کے اثرات پڑیں گے، جس سے عام شہریوں کے بجٹ پر دباؤ مزید بڑھ جائے گا۔
مزید پڑھیں :پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں دراڑیں پڑ گئیں،بات مریم نواز کے معافی مانگنے تک جا پہنچی،جا نئے تفصیلات