اہم خبریں

پانڈا بانڈز اور پائیدار بانڈز کے اجراء کی تیاری شروع

اسلام آباد (اے بی این نیوز ) پاکستان نے ایک بار پھر انٹرنیشنل کیپٹل مارکیٹ میں قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وفاقی حکومت نے 40 کروڑ ڈالرز کے حصول کا ہدف مقرر کرتے ہوئے پانڈا بانڈز اور پائیدار بانڈز کے اجراء کی تیاری شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ بانڈز چین کی نیشنل انٹربینک مارکیٹ میں جاری کیے جائیں گے، جہاں انہیں نجی طور پر رکھا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان رواں مالی سال کے دوران یورو بانڈز کے ایک ارب 80 کروڑ ڈالرز کی ادائیگی بھی کرے گا۔

اس سلسلے میں حکومت تقریباً 40 کروڑ ڈالرز پانڈا اور پائیدار بانڈز کے ذریعے حاصل کرنے کی خواہاں ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ بانڈز چینی کرنسی “یوان” میں جاری کیے جائیں گے جبکہ ان پر سالانہ منافع 3 سے 4 فیصد اور مدت 3 سال متوقع ہے۔مالی ماہرین کے مطابق پاکستان اس سے قبل ڈالر اور یورو میں بانڈز جاری کر چکا ہے، تاہم چینی کیپیٹل مارکیٹ میں یہ پہلا تجربہ ہوگا۔ اس اقدام کو پاک-چین مالیاتی تعلقات کے فروغ اور زرمبادلہ کے نئے ذرائع کے حصول کی ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں :استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت

متعلقہ خبریں