اہم خبریں

کامیڈین لکی ڈئیر انتقال کر گئے

لاہور ( اے بی این نیوز    )پاکستانی تھیٹر، فلم اور ٹی وی اسٹیج کے مشہور کامیڈین لکی ڈئیر دنیا چھوڑ گئے، ان کی وفات کی خبر نے مداحوں اور شوبز انڈسٹری کو غمزدہ کر دیا ہے۔ اہلِ خانہ نے تصدیق کی ہے کہ وہ گزشتہ کئی ماہ سے لاہور کے میو اسپتال میں زیرِ علاج تھے اور بالآخر بیماری کے باعث خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

ساٹھ سالہ لکی ڈئیر طویل عرصے سے پھیپھڑوں اور ذیابیطس کے مرض میں مبتلا تھے۔ ڈاکٹروں کے مطابق وہ پچھلے چند ہفتوں سے کومہ میں تھے جبکہ ان کے گردے، جگر اور معدہ بھی کام کرنا چھوڑ چکے تھے۔ ان کی بگڑتی ہوئی حالت نے مداحوں کو پہلے ہی تشویش میں مبتلا کر رکھا تھا اور اب ان کی رحلت نے سب کو صدمے میں ڈال دیا ہے۔

لکی ڈئیر نے چالیس سالہ شاندار فنی سفر میں تھیٹر، ٹی وی ڈراموں اور فلموں کے سینکڑوں کرداروں کے ذریعے ناظرین کو خوب محظوظ کیا۔ ان کی برجستہ مزاح، جاندار مکالمہ بازی اور منفرد انداز نے انہیں کامیڈی کی دنیا کا ایک نمایاں نام بنایا۔ ساتھی فنکاروں کے مطابق وہ نہ صرف ایک بڑے آرٹسٹ تھے بلکہ بے حد خوش مزاج اور زندہ دل شخصیت کے مالک بھی تھے۔

مزید پڑھیں :پنجاب میں بدترین سیلاب،کشکول اٹھانے کی ضرورت نہیں ، مریم نواز

متعلقہ خبریں