اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سیکرٹری اطلاعات تحریک تحفظ آئین شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی کے پیغامات پر لائحہ عمل طے کرنے کے لیے قیادت بات چیت چاہتی تھی، ملاقات نہ ہونے سے ابہام تھا لیکن آج کی ملاقات نے بہت سی وضاحتیں کر دی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سیاسی کمیٹی کا اجلاس آج رات طلب کر لیا گیا ہے جس میں اہم فیصلوں کا امکان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی تحریک کو مزید آگے بڑھانا ضروری ہے اور اگلا اجتماع جلد از جلد ہونا چاہیے۔
شیخ وقاص نے پشاور جلسے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی، البتہ کچھ منصوبہ بندی کے تحت افراد کو صفِ اول میں بٹھایا گیا تھا جنہیں صرف ردعمل دینے کی ہدایات دی گئی تھیں۔ ان کے مطابق احتجاج کرنے والے کارکن نہیں بلکہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت لائے گئے لوگ تھے، جن کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ ویڈیوز میں چہرے ڈھانپے افراد بھی نظر آئے جس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ سب سوچا سمجھا منصوبہ تھا۔وہ پروگرام اے بی این نیوز تجزیہ میں گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ
ان کا کہنا تھا کہ احتجاج پر کسی کا اختلاف نہیں، احتجاج ہر صورت ہونا چاہیے، تاہم اس حوالے سے پھیلائی جانے والی قیاس آرائیاں کارکنوں میں بدگمانی پیدا کرتی ہیں۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ مذاکرات کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا لیکن ہر بار احتجاجی موڈ میں کوئی نہ کوئی مذاکرات کی خبر پھیلا دیتا ہے، جس سے غلط تاثر جنم لیتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ تحریک تحفظ آئین کی قیادت کی غیرحاضری کو غلط رنگ نہ دیا جائے۔
مزید پڑھیں :100 فیصد ٹیرف عائد