راولپنڈی ( اے بی این نیوز )راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت غیر معمولی طور پر سات گھنٹے سے جاری ہے۔ بانی پی ٹی آئی اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ کمرہ عدالت میں موجود ہیں جبکہ ان کے اہل خانہ بھی کارروائی میں شریک ہیں۔
سماعت کے دوران نیب اور ایف آئی اے کے تفتیشی افسر پرویز بطور گواہ پیش ہوئے جن پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل تفصیلی جرح کر رہے ہیں۔ کیس کی کارروائی اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی سربراہی میں ہو رہی ہے اور توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ آج کی سماعت میں اہم پیش رفت سامنے آ سکتی ہے۔
مزید پڑھیں :100 فیصد ٹیرف عائد