لاہور ( اے بی این نیوز ) ایشیا کپ 2025 کے تاریخی پاک بھارت فائنل سے قبل شعیب ملک کی اہلیہ اور نامور اداکارہ ثنا جاوید نے اپنے شوہر کے حق میں جذباتی بیان دے دیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اظہار خیال کرتے ہوئے ثنا جاوید نے لکھا۔
> گر شعیب ملک آج ٹیم کا حصہ ہوتے تو ان کا برسوں کا تجربہ پاکستانی ٹیم اور عوام کے لیے امید کی کرن بن جاتا۔انہوں نے مزید کہا کہ شعیب ملک کی موجودگی ہی ٹیم کے لیے حوصلہ اور جیت پر یقین پیدا کرنے کے لیے کافی تھی۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب دبئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان **41 سال بعد پہلا ایشیا کپ فائنل** جاری ہے، اور مداح ہر زاویے سے ٹیم کی کارکردگی اور انتخاب پر تبصرے کر رہے ہیں۔
شعیب ملک کو پاکستان کرکٹ کا سب سے تجربہ کار آل راؤنڈر مانا جاتا ہے، اور ان کی شمولیت یا عدم شمولیت پر اکثر بحث چھڑتی رہتی ہے۔
مزید پڑھیں :پاکستان نے بھارت کے چھکے چھڑا دیئے،چوکے پر چوکے،چھکے