اہم خبریں

مجھے چانس ملا توبھارت کے چھکے چھڑوادونگا، شاہین شاہ آفریدی

دبئی ( اے بی این نیوز       )قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت ٹاکرا دنیا بھر میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا مقابلہ ہے، اور اس میں پرفارم کرنا کسی بھی کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے۔مجھے چانس ملا توبھارت کے چھکے چھٹوا دونگا

شاہین نے کہا کہ میرے لیے یہ فرق نہیں پڑتا کہ سامنے کون سا بیٹر کھیل رہا ہے، اصل تو وکٹ لینا ہے، اور میری پوری کوشش ہوتی ہے کہ جلد وکٹ حاصل کر کے حریف ٹیم پر پریشر ڈالا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ حارث رؤف شاندار بولنگ کر رہے ہیں اور قومی ٹیم ایشیا کپ فائنل میں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

فاسٹ باؤلر نے مزید کہا کہ ہم نے اپنے پچھلے دو میچز بہترین انداز میں کھیلے ہیں اور ٹیم کا مورال بلند ہے۔ شاہین نے دلچسپ انداز میں کہا: *“اگر مجھے بیٹنگ کا چانس ملا تو اچھی بیٹنگ کروں گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پہلی گیند کے بارے میں کچھ کہنا ابھی قبل از وقت ہے، لیکن ٹیم فائنل جیتنے کے لیے پرعزم ہے۔
مزید پڑھیں :ایشیا کپ،ٹاس کی شفافیت پر سوال اٹھ گئے

متعلقہ خبریں