دبئی ( اے بی این نیوز )ایشیا کپ 2025 کے تاریخی پاک بھارت فائنل کے آغاز پر ہی ایک نیا تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔ دبئی میں ہونے والے اس ہائی وولٹیج میچ کے ٹاس کو لے کر سوشل میڈیا صارفین نے شفافیت پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔
بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے ٹاس جیتنے کے بعد فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، تاہم مداحوں کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے سکہ ہوا میں اچھالا اور وہ زمین پر گرا تو میچ ریفری رچی رچرڈسن کے اٹھانے سے پہلے ہی سوریا کمار نے اعلان کر دیا کہ وہ پہلے فیلڈنگ کریں گے۔ یہی معاملہ سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا ہے اور صارفین کا کہنا ہے کہ یہ عمل شکوک و شبہات کو جنم دیتا ہے۔
ٹاس کے حوالے سے اٹھنے والے یہ سوالات اس میچ کو مزید سنسنی خیز بنا رہے ہیں۔ چونکہ یہ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پاکستان اور بھارت کا پہلا فائنل ہے، اس لیے ہر لمحہ نہ صرف میدان میں بلکہ میدان سے باہر بھی جذبات اور تنازعات کو جنم دے رہا ہے۔
مزید پڑھیں :آج میری نظرپاکستان بھارت میچ پرہے،وزیر اعظم