اسلام آباد ( اے بی این نیوز )قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ہے اور اس کا ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں دو توجہ دلاؤ نوٹس زیر بحث آئیں گے جبکہ تین اہم بل منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ ان میں آسان کاروبار بل، سول ملازمین ترمیمی بل اور پاکستان انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ و انتظام اثاثہ جات اتھارٹی بل شامل ہیں جنہیں حکومتی قانون سازی کے اہم اقدامات قرار دیا جا رہا ہے۔
ایوان میں ارکان اسمبلی کو نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرنے کا موقع بھی دیا جائے گا جس کے دوران مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندے موجودہ حالات اور عوامی مسائل پر اپنی آراء پیش کریں گے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اجلاس حکومتی قانون سازی کے ساتھ ساتھ سیاسی گرما گرمی کے اعتبار سے بھی خاصا اہمیت رکھتا ہے۔
مزید پڑھیں :تاریخی فائنل کا انتظار ختم،بھارت ٹاس جیت گیا