اہم خبریں

ایشیا کپ، بھارت کو بڑا دھچکا

دبئی ( اے بی این نیوز       )ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کا کہنا تھا کہ پچ دیکھنے میں بولنگ کے لیے موزوں لگ رہی ہے اور ہماری حکمت عملی یہی ہے کہ پاکستان کو ہدف تک محدود کر کے بعد میں آسانی سے تعاقب کریں۔ انہوں نے تصدیق کی کہ آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا انجری کے باعث میچ کا حصہ نہیں ہیں، جبکہ رنکو سنگھ اور شیوم دوبے کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ ہی کا فیصلہ کرتے کیونکہ ٹیم اس حکمت عملی کے ساتھ زیادہ پراعتماد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور سب کھلاڑی اس بڑے میچ کے لیے پرجوش ہیں۔

ٹاس کے موقع پر دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے اپنے اپنے لیجنڈری پریزنٹرز سے گفتگو کی۔ سلمان علی آغا سے وقار یونس نے بات کی جبکہ بھارتی کپتان سوریا کمار یادو سے روی شاستری نے تبادلہ خیال کیا۔ دبئی کا اسٹیڈیم تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا ہے اور پوری دنیا کی نظریں اس ہائی وولٹیج مقابلے پر جمی ہیں۔

مزید پڑھیں :تاریخی فائنل کا انتظار ختم،بھارت ٹاس جیت گیا

متعلقہ خبریں