رحیم یار خان ( اے بی این نیوز )حضرت خواجہ غلام فرید کے سالانہ عرس کی تعطیل کا اعلان۔ ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان خرم پرویز نے حضرت خواجہ غلام فرید کے سالانہ عرس کے موقع پر یکم اکتوبر بروز بدھ کو تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم اکتوبر کو رحیم یار خان میں سرکاری دفاتر بند رہیں گے تاہم امتحانات طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔عرس کی تقریبات میں مذہبی اجتماعات، محفل نعت، قوالی اور ثقافتی سرگرمیاں شامل ہوں گی، جو ہزاروں عقیدت مندوں کو مقدس صوفی بزرگ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے راغب کریں گے۔
حضرت خواجہ غلام فرید ایک صوفی شاعر تھے جو اپنی گہری روحانی شاعری کی وجہ سے بے حد قابل احترام ہیں۔
مزید پڑھیں :پاکستان بھارت کی ٹیمیں اسٹیڈیم پہنچ گئیں