اہم خبریں

پاکستان بھارت کی ٹیمیں اسٹیڈیم پہنچ گئیں

دبئی ( اے بی این نیوز       )ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2025 کا ہائی وولٹیج ٹاکرا اپنے جوبن پر ہے جہاں دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں پہنچ چکی ہیں۔ اس تاریخی میچ سے قبل قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور لیگ اسپنر ابرار احمد نے پچ کا معائنہ کیا تاکہ حتمی حکمت عملی طے کی جا سکے۔

ایشیا کپ فائنل کے تمام ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں اور اسٹیڈیم ہاؤس فل ہوگا۔ دبئی اسٹیڈیم کے باہر شائقین کرکٹ کا زبردست رش دیکھنے میں آ رہا ہے جہاں دونوں ممالک کے مداح اپنی اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔

یہ فائنل اس اعتبار سے بھی تاریخی ہے کہ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور بھارت براہ راست فائنل میں آمنے سامنے ہو رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق قومی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں اور کھلاڑی بھرپور اعتماد کے ساتھ اس بڑے معرکے کے لیے تیار ہیں۔ شائقین کرکٹ اسے ایک یادگار مقابلہ قرار دے رہے ہیں جو برسوں یاد رکھا جائے گا۔
مزید پڑھیں :ایشیا کپ،آج 7.30 پر اعصاب شکن مقابلہ، فاتح کو کیا ملے گا، ہیڈ کوچ کا اہم پیغام،جا نئے

متعلقہ خبریں