اہم خبریں

ایشیا کپ،آج 7.30 پر اعصاب شکن مقابلہ، فاتح کو کیا ملے گا، ہیڈ کوچ کا اہم پیغام،جا نئے

دبئی ( اے بی این نیوز       )ایشیا کپ فائنل کا وقت قریب آتے ہی شائقین کرکٹ کے جوش و خروش میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے۔ دبئی میں آج شام ساڑھے سات بجے پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں تاریخی ٹاکرے میں آمنے سامنے ہوں گی۔ شائقین کی دلچسپی کا یہ عالم ہے کہ 28 ہزار ٹکٹ لمحوں میں فروخت ہوگئے اور اب پوری دنیا کی نظریں اس مقابلے پر جمی ہوئی ہیں۔

ٹورنامنٹ کے فاتح کو تین لاکھ ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی جبکہ رنر اپ ٹیم کو ڈیڑھ لاکھ ڈالر ملیں گے۔ اس بڑے فائنل سے قبل پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کھلاڑیوں کے جذبے کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ “ہم نے ایشیا کپ سے پہلے اور اس دوران جس عزم اور محنت کا مظاہرہ کیا، اس پر فخر ہے۔ ہوسکتا ہے کہ ہم ہمیشہ بہترین کرکٹ نہ کھیل سکے ہوں لیکن یہ یقین دلاتا ہوں کہ ہماری ٹیم کبھی ہار نہیں مانتی۔”

مائیک ہیسن نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل ہونے میں 41 سال لگے اور آج کا میچ یقیناً ایک یادگار اور شاندار مقابلہ ہوگا جسے کرکٹ کے مداح برسوں یاد رکھیں گے۔

مزید پڑھیں :سوشل میڈیا نے ایک افغانی خاتون اور ایک مرد کی جان لے لی،جا نئے تفصیلات

متعلقہ خبریں