اہم خبریں

موٹرسائیکل سواروں کیلئے ڈیڈ لائن جاری،جا نئے کیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       )اسلام آباد پولیس نے موٹرسائیکل سواروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ یکم اکتوبر تک لازمی ہیلمٹ خرید لیں اور ایکسائز آفس سے جاری ہونے والی اصل نمبر پلیٹس اپنی بائیکس پر نصب کریں، ورنہ سخت کارروائی کے لیے تیار رہیں۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر حمزہ ہمایوں نے واضح کیا ہے کہ ہیلمٹ کے بغیر ڈرائیونگ، ون ویلنگ، لین وائلیشن اور بغیر سائلنسر موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔

سی ٹی او کا کہنا ہے کہ رواں سال سب سے زیادہ حادثات اور اموات موٹرسائیکل سواروں کی اپنی غفلت کی وجہ سے پیش آئیں، اسی لیے قوانین پر عمل درآمد ناگزیر ہے۔ پولیس پہلے ہی ون وے کی خلاف ورزیوں پر سخت کارروائی کر رہی ہے جبکہ سات اکتوبر تک تمام ڈرائیوروں کے لیے یہ بھی لازم ہوگا کہ وہ یا تو مکمل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کریں یا کم از کم لرنر پرمٹ بنوا لیں۔

ٹریفک حکام نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی اور دوسروں کی جان کو محفوظ بنانے کے لیے قوانین کی پابندی کریں کیونکہ یکم اکتوبر کے بعد بغیر ہیلمٹ اور غیر قانونی نمبر پلیٹس کے ساتھ کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی۔

مزید پڑھیں :ایشیا کپ،کرکٹ شائقین کیلئے ہدایت نا مہ جاری،جا نئے

متعلقہ خبریں