اہم خبریں

پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو حتمی شکل دے دی گئی۔جا نئے کون کون شامل

دبئی ( اے بی این نیوز       )ایشیا کپ فائنل کے لیے دبئی میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور دونوں جانب سے اہم فیصلے سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی فائنل الیون میں حسن نواز کی واپسی کا کوئی امکان نہیں جبکہ نوجوان بلے باز صائم ایوب کا بیٹنگ آرڈر تبدیل کیے جانے کا امکان ہے تاکہ ٹیم کو بہتر آغاز مل سکے۔ خوش آئند خبر یہ ہے کہ فاسٹ بولر حارث رؤف مکمل طور پر فٹ ہیں اور فائنل میں بھرپور ایکشن میں نظر آئیں گے۔

بھارت کی جانب سے بھی ٹیم کمبی نیشن واضح ہوگیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی اسکواڈ میں فٹنس مسائل زیادہ سنگین نوعیت کے نہیں اور کلیدی کھلاڑی واپسی کے لیے تیار ہیں۔ فاسٹ بولر جسپرٹ بمرا اور آل راؤنڈر شیوم دوبے کی شمولیت یقینی ہے، جبکہ ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر ابھیشیک شرما اور مڈل آرڈر بیٹسمین تلک ورما کو بھی فائنل کے لیے مکمل فٹ قرار دے دیا گیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے مکمل اسکواڈ اور کھلاڑیوں کی فٹنس رپورٹس سامنے آنے کے بعد یہ واضح ہے کہ دبئی میں ہونے والا پاک بھارت فائنل انتہائی سنسنی خیز اور ہائی وولٹیج مقابلہ ہوگا جسے دنیا بھر کے شائقین شدت سے دیکھنے کے منتظر ہیں۔

مزید پڑھیں :چیئرمین پی سی بی دبئی پہنچ گئے، اسحاق ڈار ، عطاتارڑ ، افتخار ٹھاکر بھی پر عزم

متعلقہ خبریں