رحیم یار خان ( اے بی این نیوز )رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک بااثر زمیندار نے معمولی سی بات پر ایک بے زبان گدھے کو کلہاڑی کے وار سے لہولہان کر دیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق جھوک گلاب شاہ کے علاقے میں گدھا کھیت سے گھاس چر رہا تھا، جس پر زمیندار آپے سے باہر ہوگیا
اور جانور پر وحشیانہ تشدد کرتے ہوئے اسے شدید زخمی کر دیا۔گدھے کے مالک نے فوری طور پر تھانہ شیدانی میں درخواست جمع کرائی ہے، مگر تاحال پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ زخمی گدھا شدید تکلیف میں ہے جبکہ مالک نے ڈی پی او رحیم یار خان سے فوری نوٹس لینے اور ملزم کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں :بھارتی نجومیوں نے انڈین ٹیم کی نیندیں اڑا دیں،جا نئے زبردست پیشین گو ئی بارے