طور ختم (اے بی این نیوز)ایف آئی اے امیگریشن عملے نے طورخم بارڈر پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر پاکستان آنے والے 5 افغان مسافروں کو ڈی پورٹ کردیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق خاتون سمیت 3 مسافر اپنے ہمشکلوں کے پاسپورٹ پر پاکستان آئے تھے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ چوتھے مسافر کے پاسپورٹ پر جعلی امیگریشن اسٹیمپ تھی، پانچویں مسافر کے پاس سفری دستاویزات نہیں تھے۔
مزید پڑھیں: پاکستان نے بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولرکیخلاف آئی سی سی میں درخواست دیدی