راولپنڈی ( اے بی این نیوز)بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری ے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عدالت سے استدا کی ہے کہ گواہان کو بانی پی ٹی آئی کی موجودگی میں پیش کیا جائے .
انہوںنے مزید کہا کہ عدالت میں واٹس ایپ ٹرائل شو کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو بانی پی ٹی آئی کے حقوق کے خلاف ہے ویڈیو ٹرائل کے خلاف ہم نے درخواست دائر کر رکھی ہے، عمران خان کا آئینی اور قانونی حق ہے کہ ان کی موجودگی میں ٹرائل کیا جائے ،جن گواہان کو عدالت میں پیش کیا گیا ان کو بانی پی ٹی آئی نے نہیں دیکھا .
عمران خان کے وکیل نے کہا کہ ہمیں ہائی کورٹ سے انصاف کی امید ہے کہ ہمیں فیئر ٹرائل ملے گا ،ویڈیو ٹرائل کا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے اس کو ہم مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں ،ویڈیو ٹرائل میں ہمیں آواز نہیں آرہی تھی اور نہ بانی پی ٹی آئی کو پیش کیا گیا.
وکیل فیصل چوہدری نے مزید کہا کہ اگر عمرانخان عدالت نہیں اس سکتے تو یہ ٹرائل جیل میں ہونا چاہیے ،بانی پی ٹی آئی کی غیر موجودگی میں جو ٹرائل کیا گیا اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے.
مزید پڑھیں:طوفان نے قیامت صغریٰ مچادی!لاکھوں لوگ متاثر