راولپنڈی( اے بی این نیوز)جی ایچ کیوحملہ کیس میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سماعت کا معاملہ .
سینیٹر اعظم سواتی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش ہو گئے پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو .
ہاں اپ کی تاریخ بھی ہے یہاں اور اپ کا جلسہ بھی پشاور میں ہونے جا رہا ہے، صحافی کا سوال ؟
جی ہاں آج ہماری یہاں تاریخ بھی ہے اور اسلام آباد میں بھی ہے خیریت سے ہو جائے تو ہم انشاءاللہ جلسے میں جائیں گے .
پشاور کا جلسہ ہماری آزادی کا جلسہ ہے،ہمارا جلسہ پرامن جلسہ ہے اور اج بہت بڑا جلسہ ہوگا .
اپ کا جلسہ تو پرامن ہے لیکن کے پی کے میں دشمن دہشت گردی کر رہا ہے ، صحافی کا سوال ؟
یہ دشمن ہماری فوج کے دشمن ہیں ہمارے دشمن ہیں ہماری قوم کے دشمن ہیں ان دشمن دہشت گردوں سے نہ ہماری پولیس نہ فوج نہ عوام جھکے گی .
یہ دہشت گرد دشمن ہیں یہ بانی کے دشمن ہیں اعظم سواتی کے دشمن ہیں یہ پوری قوم کے دشمن ہیں جو ملک میں تباہی پھیلا رہے ہیں .
ہماری افواج پاکستان اور پولیس اور عوام کے حوصلے بلند ہیں.
مزید پڑھیں:وزیراعظم شہبازشریف کی جنیوامیں نوازشریف سےملاقات