اہم خبریں

نواز شریف کی وطن واپسی،جا نئے کب

اسلام آباد (اے بی این نیوز)مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے جنیوا سے پاکستان واپسی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ فیملی ذرائع کے مطابق نواز شریف گزشتہ ایک ہفتے سے جنیوا کے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں ان کا ایک اہم پروسیجر ہوا، جس کے بعد اب وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کا ابتدائی پلان یہ تھا کہ علاج مکمل کرانے کے بعد وہ لندن واپس جائیں،

تاہم اب مشاورت کے بعد انہوں نے براہِ راست پاکستان جانے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نیویارک سے ہفتے کو لندن پہنچیں گے، جہاں وہ تین روز قیام کے بعد وطن واپس روانہ ہوں گے۔
مزید پڑھیں :ایشیا کپ ،شعیب اختر ،ابھیشیک بچن آمنے سامنے

متعلقہ خبریں