العیسی ( اے بی این نیوز ) یمن کی بندرگاہ راس العیسی کے قریب ایک خطرناک واقعہ پیش آیا جہاں تیل بردار بحری جہاز پر ڈرونز سے حملہ کیا گیا۔ اس جہاز میں موجود 27 پاکستانی عملے کے ارکان کی جانوں کو سنگین خطرہ لاحق ہوگیا۔ حملے کے بعد جہاز میں آگ بھڑک اٹھی جبکہ صورتحال مزید تشویشناک تب بنی جب عملے کو پہلے بحفاظت باہر نکالا گیا مگر بعد میں زبردستی دوبارہ جہاز پر بھیج دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جہاز تہران سے یمن کی طرف تیل لے کر جا رہا تھا۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ عملے کے پاس آگ بجھانے کے لیے کوئی آلات موجود نہیں، جس کے باعث وہ جہاز کے ایک کمرے میں یرغمال بنے ہوئے ہیں۔ اہلخانہ نے حکومت پاکستان اور عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ فوری اقدامات کرتے ہوئے پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی جانیں بچائی جائیں۔
مزید پڑھیں :ایس ایم ایز کو درپیش جدید سائبر خطرات سے نمٹنے کے لیے کیسپرسکی کے نئے حل متعارف