اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) جیسے جیسے سائبر خطرات مزید پیچیدہ اور مالی بوجھ میں اضافے کا سبب بنتے جا رہے ہیں، درمیانے درجے کے کاروبار ایسے حملوں کا شکار ہو رہے ہیں جو جائز ٹولز کا استعمال کرتے ہیں اور جدید حربوں سے خود کو چھپاتے ہیں۔ دوسری جانب محدود بجٹ اور ماہر سکیورٹی عملے کی کمی ان اداروں کے لیے جدید حفاظتی اقدامات اپنانے اور انہیں مؤثر طور پر چلانے کو مشکل بناتی ہے۔
ان چیلنجز کا حل فراہم کرنے کے لیے، اپنی فلیگ شپ پروڈکٹ لائن کیسپرسکی نیکسٹ کے تحت کیسپرسکی نے آسان، مؤثر اور بجٹ دوست سکیورٹی حل متعارف کروائے ہیں جس میں کیسپرسی نیکسٹ ایکس ڈی آر ٓپٹیمم اور کیسپرسکی نیکسٹ ایم ایکس ڈی آر آپٹیمم۔ یہ مصنوعات طاقتور تحفظ، خودکار ردعمل کی صلاحیتیں، آسان تنصیب اور مینیجڈ سکیورٹی فراہم کرتی ہیں تاکہ ادارے بغیر اضافی وسائل پر بوجھ ڈالے جدید سائبر خطرات سے نمٹ سکیں۔
کیسپرسی نیکسٹ ایکس ڈی آر ٓپٹیمم زیادہ تر ان چھوٹے اور درمیانے درجے کی کمپنیوں کے لیے موزوں ہے جن کے پاس پہلے سے قائم آئی ٹی ڈھانچہ اور معتدل سکیورٹی بجٹ ہے۔ یہ حل اے آئی اور عالمی سطح کی مہارت سے لیس جامع اور قابل انتظام تحفظ فراہم کرتا ہے۔ یہ پیچیدہ خطرات کو شناخت، تجزیہ اور ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، اور کلاؤڈ یا آن پریمیس دونوں آپشنز پر انسٹال کیا جا سکتا ہے۔
اس کے نمایاں فیچرز میں شاندار اینڈ پوائنٹ پروٹیکشن، ایکسٹینڈڈ ڈٹیکشن اینڈ ریسپانس کی صلاحیتیں، کلاؤڈ بیسڈ فائل پروسیسنگ، تربیت و آگاہی، سسٹم ہارڈننگ برائے نقائص کی مرمت اور ”شیڈو آئی ٹی” پر قابو پانے کی سہولت شامل ہیں۔
کیسپرسکی کے ہیڈ آف یونائیفائیڈ پلیٹ فارم پروڈکٹ لائن، ایلیا مارکیلُوو کا کہنا ہے کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہم نے اپنے نئے حل متعارف کروائے ہیں۔ یہ مصنوعات بہترین اینڈ پوائنٹ پروٹیکشن پر مبنی ہیں جنہیں مختلف آزادانہ ٹیسٹوں نے بھی تسلیم کیا ہے۔ یہ موجودہ انفراسٹرکچر میں کسی نئے سسٹم کمپوننٹ کے بغیر بآسانی ضم ہو جاتی ہیں، کم وقت اور وسائل لیتی ہیں لیکن ادارے کے دفاع کو نمایاں طور پر مضبوط بناتی ہیں۔
مزید پڑھیں :امریکہ نے ایک بار پھر پاکستان کو عالمی مکالمے کا اہم حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، سردار مسعود خان