اہم خبریں

سوریا کمار یادیو کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار،سزا دیدی گئی،جا نئے کیا

دبئی ( اے بی این نیوز       )آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ان پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی سماعت میں سوریا کمار کی سرزنش بھی کی گئی تھی، جہاں وہ اپنے مؤقف کا مؤثر دفاع کرنے میں ناکام رہے۔

یہ کارروائی اس وقت سامنے آئی جب پاکستان کرکٹ بورڈ نے سوریا کمار کے سیاسی بیانات پر باضابطہ شکایت درج کرائی تھی۔ آئی سی سی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فیصلہ سناتے ہوئے واضح پیغام دیا ہے کہ کرکٹ کے میدان کو سیاست سے پاک رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں :سات دن سے ہسپتال میں داخل نواز شریف اب کہاں اور کس حال میں ہیں ،جا نئے

متعلقہ خبریں