اہم خبریں

اشاروں کا معاملہ ،حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان آئی سی سی کی طلبی پر پیش،فیصلہ محفوظ

دبئی ( اے بی این نیوز       )پاکستانی کرکٹرز حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان آئی سی سی کی طلبی پر پیش ہوئے جہاں بھارتی ٹیم مینجمنٹ کی شکایت پر ان کے خلاف سماعت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق یہ کارروائی ہوٹل میں منعقد کی گئی جس میں بھارتی بورڈ کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ دونوں کھلاڑیوں نے میچ کے دوران ایسے اشارے کیے جو حریف ٹیم کے لیے قابلِ اعتراض تھے۔

سماعت میں آئی سی سی کے نمائندے رچی رچرڈسن نے براہِ راست سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ آخر وہ اشارے کیوں کیے گئے جن پر بھارت نے اعتراض اٹھایا ہے۔حارث رؤف نے اپنے جواب میں واضح کیا کہ کسی کی دل آزاری یا سیاسی پہلو اجاگر کرنے کے لیے وہ اشارے نہیں کیے گئے، بلکہ یہ محض کھیل کے جذبے اور لمحاتی ردِعمل کا حصہ تھے۔

صاحبزادہ فرحان نے بھی اسی مؤقف کی تائید کی۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی کھلاڑیوں نے مؤقف اپنایا کہ ان کا مقصد کسی بھی ملک یا فرد کو نشانہ بنانا نہیں تھا بلکہ وہ صرف گیم کی فطری صورتحال پر ردعمل دے رہے تھے۔سماعت مکمل کر لی گئی ہے اور اب آئی سی سی دونوں فریقین کے مؤقف کا جائزہ لے کر فیصلہ سنائے گی۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ معاملہ سخت سزا کے بجائے وارننگ یا جرمانے تک محدود رکھا جائے، کیونکہ کھلاڑیوں کی وضاحت نے اشارہ دیا ہے کہ ان کے اقدامات دانستہ طور پر کسی کو نشانہ بنانے کے لیے نہیں تھے۔

بھارتی بورڈ نے ان کھلاڑیوں کے میچ کے دوران کیے گئے اشاروں پر اعتراض اٹھایا تھا، جس پر میچ ریفری کے سامنے دونوں کو وضاحت دینا پڑی۔ حارث رؤف نے صاف مؤقف اختیار کیا کہ ان کے اشارے کسی کی دل آزاری کے لیے نہیں تھے بلکہ وہ محض کھیل کے دوران جذباتی لمحے کا حصہ تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان پر لگنے والے الزامات بے بنیاد ہیں اور ثبوت کے بغیر ایسی شکایات صرف دباؤ ڈالنے کے مترادف ہیں۔ تحریری جواب میں بھی حارث نے یہی مؤقف دہرایا اور طنزیہ انداز میں سوال کیا کہ “آپ لوگوں کے خیال میں اس کا مطلب کیا ہے؟”

صاحبزادہ فرحان نے گن سیلیبریشن کا بھرپور دفاع کیا اور کہا کہ یہ ایک عام طریقہ ہے جو وہ اور ان کے پختون ساتھی اکثر کرتے ہیں، اس کا مقصد کسی سیاسی یا متنازع پیغام دینا نہیں تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ جشن بھارت یا کسی مخصوص فریق کو ٹارگٹ کرنے کے لیے نہیں کیا گیا بلکہ یہ صرف کرکٹ کی خوشی کا اظہار تھا۔ صاحبزادہ نے الزامات کو تسلیم نہیں کیا اور اپنا موقف مضبوطی سے پیش کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سماعت کے بعد یہ امکان کم ہے کہ صاحبزادہ فرحان کو اس سیلیبریشن پر سزا ملے، جبکہ حارث رؤف کے خلاف طیارہ گرانے کے اشاروں پر جرمانے کا امکان موجود ہے۔ تاہم مجموعی طور پر دونوں کھلاڑیوں کے خلاف سخت سزا متوقع نہیں کیونکہ آئی سی سی کو بھی ٹھوس ثبوت نہیں مل سکے۔
مزید پڑھیں :آئی سی سی ان ایکشن، سوریا کمار پھنس گیا سزا کا سامنا،بھارتی کرکٹ بورڈ نےسر جوڑ لئے

متعلقہ خبریں