راولپنڈی( اے بی این نیوز )پیرودھائی غیر قانونی جرگہ سدرہ عرب قتل کیس چالان عدالت میں پیش ۔ سدرہ عرب قتل کیس کو “ہائی پروفائل کیس” قرار دے دیا گیا ۔
سدرہ عرب قتل کیس کی ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی کی عدالت میں ٹرائل لیے پبلک پراسیکیوٹرز پر مبنی 3 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ۔
کمیٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر میاں عمران رحیم نے تشکیل دی جبکہ وہی اس کو لیڈ کریں گے ۔ دیگر ممبران میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر رحمان شوکت بھٹی اور اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر آفتاب احمد شامل ۔
واضع رہے ن لیگ کے لوکل لیڈر عصمت اللہ خان نے پیرودھائی کے علاقہ میں غیر قانونی جرگہ کا انعقاد کرتے ہوئے جوانسال سدرہ عرب کو سزائے موت سنا دی تھی ۔ بعد ازاں عصمت اللہ و دیگر نے سدرہ پر بدترین تشدد کر کے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
سدرہ کو پیرودھائی قبرستان میں خاموشی سے دفنا کر اس کی قبر کے نشان مٹا دیے گئے تھے ۔ بعد ازاں تھانہ پیرودھائی میں اپنا جرم چھپانے لیے ملزمان نے سدرہ کے اغواہ کا مقدمہ درج کروا دیا تھا ۔
پولیس نے شک گزرنے پر مقدمہ کی تفتیش کی تو بات عیاں ہوئی کے ملزمان نے لڑکی کو قتل کر دیا ہے ۔
بعد ازاں ملزمان خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں :اسرائیلی وزیر اعظم پر پابندی، تل ابیب میں بھگدڑ مچ گئی،جا نئے تفصیلات