واشنگٹن ( اے بی این نیوز )وزیراعظم شہباز شریف آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے جس کا وقت پاکستانی گھڑی کے مطابق رات ڈیڑھ بجے طے کیا گیا ہے۔ واشنگٹن میں وزیراعظم کے ساتھ آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود ہیں، ملاقات کو کلوز ڈور رکھا گیا ہے تاکہ دونوں رہنما کھل کر گفتگو کرسکیں اور اہم معاملات پر براہ راست تبادلہ خیال ہو سکے۔ توقع ہے کہ اس ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی، معیشت، سرمایہ کاری اور پاک امریکہ تعلقات کے نئے امکانات پر بات ہوگی، جبکہ عالمی سیاست میں تیزی سے بدلتے حالات بھی ایجنڈے کا حصہ ہوں گے۔
مزید پڑھیں :قبائلی فورس بارڈر ملٹری پولیس میں پہلی بار خواتین شامل ہوئی ہیں، مریم نواز