اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وفاقی حکومت کی پالیسی دستاویزات کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں سب سے بڑا حصہ ٹیکسوں کا ہے۔ ایک لٹر پٹرول پر 94 روپے 89 پیسے اور ایک لٹر ڈیزل پر 95 روپے 35 پیسے ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے، یعنی پٹرول کی قیمت کا 36 فیصد اور ڈیزل کی قیمت کا 35 فیصد صرف ٹیکس کی مد میں شامل ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق ایک لٹر پٹرول کی قیمت میں 14 روپے 37 پیسے کسٹم ڈیوٹی، 78 روپے 2 پیسے پٹرولیم لیوی اور 2 روپے 50 پیسے کلائیمٹ سپورٹ لیوی شامل ہے۔ اسی طرح ڈیزل پر 15 روپے 84 پیسے کسٹم ڈیوٹی، 77 روپے ایک پیسہ پٹرولیم لیوی اور 2 روپے 50 پیسے کلائیمٹ سپورٹ لیوی لاگو کی گئی ہے۔
موجودہ حکومتی اعلان کے مطابق اس وقت پٹرول کی فی لٹر قیمت 264 روپے 61 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 272 روپے 77 پیسے مقرر ہے۔ اگر ان پر عائد ٹیکس منہا کر دیے جائیں تو پٹرول کی اصل قیمت 169 روپے 72 پیسے اور ڈیزل کی اصل قیمت 177 روپے 42 پیسے بنتی ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق یہ تفصیلات اس بات کو واضح کرتی ہیں کہ عالمی مارکیٹ کی قیمتوں کے بجائے ملکی صارفین پر اصل بوجھ ٹیکسوں کی وجہ سے بڑھ رہا ہے۔
مزید پڑھیں :اسرائیل کومغربی کنارے سے الحاق نہیں کر نے دیا جا ئیگا،ٹرمپ