ڈیرہ اسماعیل خان ( اے بی این نیوز )سیکورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے خوارج کی موجودگی کی اطلاعات پر، ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، سیکیورٹی اہلکاروں کی مؤثر کارروائی کے نتیجے میں تیرہ ہندوستانی سپانسرڈ خوارج مارے گئے،،
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران ہلاک ہونیوالے بھارتی سپانسرڈ خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک خوارج علاقوں میں متعدد دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث تھے، جن میں دسمبر 2023 میں درابن میں خودکش بم حملے، سرکاری اہلکاروں اور معصوم شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ میں معاونت بھی شامل ہے، علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی ممکنہ ہندوستانی سپانسرڈ خارجی کو ختم کرنے کے لئے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، سیکورٹی فورسز ملک سے ہندوستانی سپانسرڈ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔
وزیراعظمنے ڈی آئی خان میں13دہشتگردجہنم واصل کرنےپرفورسزکوخراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں نے2023میں خودکش حملہ کرکےمعصوم شہریوں کونشانہ بنایا۔
افواج پاکستان ملک سےدہشتگردی کوجڑسےاکھاڑپھینکیں گی۔
مزید پڑھیں :اسلامی نظریاتی کونسل کے فیصلہ کیخلاف ایف بی آر کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان