اہم خبریں

اسلامی نظریاتی کونسل کے فیصلہ کیخلاف ایف بی آر کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اسلامی نظریاتی کونسل کے ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر کا مؤقف ہے کہ کونسل کی رائے قابل احترام ضرور ہے لیکن اس سے مکمل اتفاق نہیں کیا جا سکتا۔یاد رہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے حالیہ اجلاس میں بینک سے رقم نکالنے یا منتقل کرنے پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس کو غیر شرعی اور عوام پر اضافی بوجھ قرار دیا تھا۔

کونسل نے اس ٹیکس کو زیادتی کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ شریعت کے مطابق مالی لین دین پر اس طرح کی کٹوتیاں جائز نہیں ہیں۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر سمجھتا ہے کہ ودہولڈنگ ٹیکس ملکی ریونیو کا اہم ذریعہ ہے اور اس کے بغیر حکومتی اخراجات پورے کرنے میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔ اسی لیے ایف بی آر نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس ٹیکس کے قانونی اور آئینی پہلوؤں پر حتمی رائے سامنے آ سکے۔
مزید پڑھیں :توشہ خانہ ٹو کیس،اہم شہادت ریکارڈ ،حقائق سامنے آگئے،بیرسٹر علی ظفر کا انکشاف، جا نئے کیا

متعلقہ خبریں