راولپنڈی ( اے بی این نیوز )اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ توشہ خانہ ٹو کیس میں آج بڑی اہم شہادت ریکارڈ کی گئی ہے جس سے کیس کی حقیقت مزید واضح ہو گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے دو گواہوں کے بیانات کے بعد ہی یہ بات سامنے آ گئی تھی کہ یہ مقدمہ بے بنیاد اور جھوٹا ہے۔
بیرسٹر علی ظفر نے مزید کہا کہ سائفر، عدت اور توشہ خانہ سے متعلق کیسز پہلے ہی ہائیکورٹ ختم کر چکی ہے، اس لیے اب ان مقدمات کی کوئی قانونی حیثیت باقی نہیں رہتی۔ انہوں نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ فی الوقت کسی بھی سطح پر مذاکرات کا کوئی عمل جاری نہیں ہے۔
مزید پڑھیں :فلک جاوید کی بازیابی ، درخواست دائر