اہم خبریں

فلک جاوید کی بازیابی ، درخواست دائر

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )اسلام آباد ہائی کورٹ میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کی بازیابی کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ یہ درخواست فلک جاوید کے والد جاوید اقبال کی جانب سے جمع کرائی گئی جسے ایڈووکیٹ میاں علی اشفاق نے فائل کیا۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ فلک جاوید کو فوری طور پر عدالت کے سامنے پیش کیا جائے اور ان کے خلاف درج مقدمات کی مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں۔ ساتھ ہی عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ معاملے کی سنگینی کے پیش نظر کیس کی سماعت آج ہی کی جائے۔

مزید پڑھیں :انسانی دودھ ذخیرہ کرنے کا معاملہ، ادارے مخصوص شرائط کے تحت قائم کیے جا سکتے ہیں، باقاعدہ قانون سازی ضروری ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل

متعلقہ خبریں