دبئی ( اے بی این نیوز )آئی سی سی نے امریکا کی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی کرکٹ کی کارکردگی اور انتظامی مسائل نے کھیل کی ساکھ کو متاثر کیا ہے۔ تاہم اس معطلی کے باوجود امریکا کی ٹیمیں آئی سی سی کے تمام ایونٹس میں شرکت کرتی رہیں گی، البتہ ان کی نگرانی براہ راست آئی سی سی خود کرے گا تاکہ شفافیت اور معیار برقرار رکھا جا سکے۔
آئی سی سی کے مطابق یہ اقدام امریکا کی کرکٹ گورننس میں پائی جانے والی بے ضابطگیوں کو درست کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے، لیکن اس کا اثر 2028 اولمپکس کی تیاریوں پر نہیں پڑے گا، جہاں کرکٹ پہلی بار شامل کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں :افغان باشندے پاکستان زندہ بادکےنعرےنہیں لگاتے ان کو بھائی کیسےکہیں،وزیردفاع