اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ٹرمپ نےغزہ کےٹیک اورکی تجویزمصرودیگرممالک کوبھی دی تھی۔ ٹرمپ کی طرف سےکیاتجویزآتی ہے وہ دیکھنی پڑےگی۔
ٹرمپ کی کوئی باقاعدہ تجویزآئی تومسلم ممالک مشورہ کریں گے۔
مسلم ممالک دیکھیں گےامن فوج بھیجنی ہےیاکنٹرول لیناہے۔ غزہ میں اس وقت قیامت کی صورتحال ہے۔ افغان سرزمین سےپاکستان میں دہشتگردی ہورہی ہے۔ افغان سرزمین سےحملوں میں ہمارے شہری،فوجی شہیدہورہےہیں۔
افغانستان ہمارے خلاف استعمال ہوتودوست ملک کیسے کہاجاسکتاہے۔ افغانستان دورےپرگیاتوافغان باشندوں کوواپس لینےکیلئےخرچہ مانگاگیا۔ ہم نےکہاخرچہ دینےکوتیارہیں لیکن گارنٹی کیاہوگی یہ واپس نہیں آئیں گے۔
اگرآپ کےگھرسےمیرےگھرحملہ ہوتوکس طرح بھائی چارہ رہ سکتا ہے۔ آگ کےگھرسےحملےہوں اورہم بھائی کہیں تویہ منافقت ہوگی۔ افغان مہاجرین کی وجہ سےہمارےملک میں مسائل ہیں۔
یہ بھڑکیں مارتےہیں افغانستان جنت نظیربن گیاہےتواپنےبندےواپس لیں۔
افغان باشندے پاکستان زندہ بادکےنعرےنہیں لگاتے ان کو بھائی کیسےکہیں۔ افغان باشندے ہمارےپرچم کوسلام نہیں کرتے،پاکستان زندہ بادنہیں کہتے۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی نے تاریخی جلسہ کے انعقاد کا اعلان کر دیا،جا نئے کب ہو گا