اہم خبریں

کوئٹہ سے خبر غم آگئی،جا نئے کتنا جانی و مالی نقصان ہوا

کوئٹہ(اے بی این نیوز     )کوئٹہ کے علاقے سپیزنڈ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھ م ا ک ے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ ریلوے پولیس کے مطابق ایک بوگی مکمل طور پر الٹ گئی جس کے باعث چھ مسافر زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ریلوے حکام اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کیا گیا تاکہ دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگایا جا سکے۔ واقعے کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی جبکہ متاثرہ ٹریک کی بحالی کے لیے ریلوے عملہ سرگرم ہے۔

حکام کے مطابق یہ واقعہ تخریب کاری کا نتیجہ لگتا ہے، تاہم مکمل تحقیقات کے بعد ہی حتمی موقف سامنے آئے گا۔

مزید پڑھیں :خواتین کیلئے پنک سکوٹر مفت،جا نئے کب ملیں گے

متعلقہ خبریں