اسلام آباد ( اے بی این نیوز )دنیا کے معروف کرکٹ امپائر ڈکی برڈ 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ کئی دہائیوں تک امپائرنگ کے شعبے سے وابستہ رہے اور اپنی غیر جانبداری اور منفرد انداز کے باعث شائقین کرکٹ کے دلوں میں خاص مقام رکھتے تھے۔
ڈکی برڈ نے اپنے کیریئر کے دوران 66 ٹیسٹ میچوں اور 69 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیے۔ ان کا شمار ان چند امپائرز میں ہوتا ہے جنہیں کھیل کے ہر دور میں احترام کی نظر سے دیکھا گیا۔
ان کے انتقال پر دنیا بھر میں کرکٹ حلقوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈکی برڈ کا نام کرکٹ کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔
مزید پڑھیں :پاکستان میں آج سونے کی قیمت جانئے!