اہم خبریں

سابق وزیر انتقال کر گئے

مظفرآباد (   اے بی این نیوز       ) سابق وزیر حکومت اور رکن قانون ساز اسمبلی حنیف اعوان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ وہ کچھ عرصے سے شدید بیماری میں مبتلا تھے اور آج خالق حقیقی سے جا ملے۔

ان کے انتقال کی خبر پر سیاسی و سماجی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ حنیف اعوان ایک ملنسار اور عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والے سیاستدان تھے، جن کی خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔ مختلف شخصیات نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے ان کے لیے صبر جمیل اور مغفرت کی دعا کی ہے۔
مزید پڑھیں :عام تعطیل کا اعلان،جا نئے کب

متعلقہ خبریں