اہم خبریں

عام تعطیل کا اعلان،جا نئے کب

کراچی ( اے بی این نیوز       ) سندھ حکومت نے 24 ستمبر کو صوبے کے 14 اضلاع میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ بلدیاتی ضمنی انتخابات کے موقع پر ووٹرز کو سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

اعلان کے مطابق گھوٹکی، سکھر، خیرپور، میرپورخاص، عمرکوٹ اور مٹیاری کے علاوہ حیدرآباد، جامشورو، دادو، بدین اور ٹھٹھہ میں بھی تعطیل ہوگی۔ اسی طرح کراچی ویسٹ، کراچی ایسٹ اور کیماڑی اضلاع میں بھی عام تعطیل کا اطلاق ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ان اضلاع میں 24 ستمبر بروز بدھ تمام سرکاری دفاتر اور ادارے بند رہیں گے تاکہ شہری بلا رکاوٹ اپنے ووٹ کے حق کا استعمال کر سکیں۔

مزید پڑھیں :اقوام متحدہ میں دوریاستی حل پر کا نفرنس

متعلقہ خبریں