اہم خبریں

اقوام متحدہ میں دوریاستی حل پر کا نفرنس

نیویارک ( اے بی این نیوز       )اقوام متحدہ میں دوریاستی حل پر سمٹ۔
فرانس اور سعودی عرب کی میزبانی میں ایک روزہ اجلاس ۔
اجلاس میں غزہ پراسرائیلی جنگ اور دوریاستی حل پر توجہ دی جائے گی ۔
دنیا بھر کے رہنما فلسطینی ریاست کے مستقبل پرغور کیلئے جمع ہوں گے۔
اقوام متحدہ نے خبردار کیا تھا فلسطینی ریاست کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
فرانس فلسطین کو باضابطہ تسلیم کرنے کا اعلان کرے گا۔
بیلجیئم سمیت کئی ممالک فلسطینی ریاست تسلیم کرنے پر غور کررہے ہیں۔
برطانیہ ،کینیڈا ،آسڑیلیا اور پرتگال پہلے ہی فلسطینی ریاست تسلیم کرچلے ہیں۔
اسرائیل اور امریکا نے یواین سمٹ کا بائیکاٹ کردیا،اسرائیلی سفیر نے سرکس قراردیا۔
یواین سیکرٹری جنرل کو امید ہے سمٹ دوریاستی حل کیلئے نیالائحہ عمل دے گا۔
نیویارک ڈیکلیریشن میں فوری جنگ بندی اور غزہ میں امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا۔
فرانسیسی صدرسمٹ میں نمایاں کرداراداکریں گے،سعودی ولی عہد ویڈیو لنک پر شریک ہوں گے۔

مزید پڑھیں :عمران اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری

متعلقہ خبریں