اہم خبریں

ضمنی انتخابات 24 ستمبر کو ہونگے

حیدر آباد ( اے بی این نیوز       )حیدر آباد میں 13 یونین کونسلز کی 18 نشستوں پر ضمنی انتخابات 24 ستمبر کو منعقد ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے 57 امیدواروں کو اہل قرار دیتے ہوئے حتمی فہرست جاری کر دی ہے۔ ان نشستوں پر مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے ساتھ آزاد امیدوار بھی میدان میں ہیں، جس سے مقابلہ کانٹے کا ہونے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی شیڈول کے تحت تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کریں۔ شہری حلقوں میں سیاسی گہما گہمی بڑھ گئی ہے اور ووٹرز بھی امیدواروں کی انتخابی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں :جمشید دستی کو سات سال قید کی سزا

متعلقہ خبریں